نیپالی وزارت صحت كا عوام سے کورونا حفاظتی پروٹوکول اپنانے کی اپیل

23 مارچ, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر

نیپالی وزارت صحت اور آبادی نے ہر شخص سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی صحت کی تنظیم اور وزارت کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کو اپنائیں جو کوویڈ 19 کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات پر کنٹرول کر سکے ، وزارت کے ترجمان ڈاکٹر جاگیشور گوتم ، نے کہا کہ کوویڈ ۔19 انفیکشن کے معاملات پڑوسی ممالک میں بڑھ رہے ہیں، اس لئے نیپال میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔ اور لوگوں کو ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ کا برابر اہتمام کرنا چاہیے – وزارت نے اپنی ایجنسیوں اور اسپتالوں کو متنبہ کیا کہ وہ عوام سے کورونا وائرس کے حفاظتی ضروری پروٹوکول اپنانے کی تاکید کریں ، اور ہندوستان و نیپال کے مابین سرحدی مقامات پر صحت کے دفاتر قائم کئے جایں- وہیں حکام کو کورونا مریضوں کا سراغ لگانے پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔ دوسری جانب وزارت صحت نے سب کو تاکید کی کہ وہ سیمینارز اور ورکشاپوں؛ عوامی اجتماعات کے انعقاد سے باز آجائیں۔ کیونکہ کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے میں عوامی اجتماعات اہم رول ادا کرتے ہیں-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter