ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانےکی قرار داد منظور

13 جنوری, 2021

واشنگٹن / ایجنسی

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانےکی قرار داد منظور کرلی ۔

صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد پر آج امریکی ایوان نمائندگان میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔

انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ 25 آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اُن کے مواخذےکی کوشش عوام میں سخت ناراضی کاباعث بن رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے ٹرمپ کے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں خود شرکت کی حامی بھر لی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter