بھارت کورونا متاثرین میں دوسرے نمبر پر آگیا

5 ستمبر, 2020

نئی دہلی / ایجنسیاں

بھارت کورونا متاثرین کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہے۔

برازیل میں کورونا متاثرین 40 لاکھ 93 سے زیادہ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین امریکا میں 64 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 10 ہزار 333 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 864 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter