پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 بےنتیجہ ختم

29 اگست, 2020

مانچسٹر/ ایجنسیاں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔

مانچسٹر میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، عماد وسیم نے جونی بیرسٹو کو صرف 2 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملان بیٹنگ کے لیے میدان میں اُترے اور ٹام بینٹن کے ساتھ قیمتی 71 رنز کا اضافہ کیا، اس موقع پر ملان 23 رنز کی اننگز کھیل کر بینٹن کا ساتھ چھوڑ گئے۔

ایون مورگن لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 14 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ معین علی نے 8 اور لوئس گریگوری نے 2 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

پہلے ٹی20 میں ٹیم پاکستان بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اسی سیریز کے دیگر 2 ٹی20 میچز 30 اگست اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک صفر سے جیتی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter