مسجد اقصی کی زیارت کیلئے نیپالی مسلمانوں کو آن ارایول ویزہ کی آسانی؛ ڈپلومیٹک نیپالی بنا ویزہ ٩٠ دن اسرائیل میں قیام کر سکتا ہے

21 اگست, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر

نیپال اور اسرائیل سے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے  ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کرتے وقت 90 دن کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سہولت حکومت نیپال اور اسرائیل کے مابین معاہدہ طے پا جانے کے بعد فراہم کی گئی ہے  وہیں  سیاحوں اور زائرین  کو آن ارایول ویزا کی سہولت دی گئی ہے ۔ اس معاہدے کی رو سے نیپالی مسلمان مسجد اقصیٰ کی زیارت آسانی کے ساتھ کر سکیں گے

یروشلم ، میں وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں ، نیپال کی سفیرہ  ڈاکٹر۔ انجان شاکیہ اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیل میں نیپالی سفارتخانے کے مطابق ، اس معاہدے کے تحت ، اسرائیل یا نیپال کے ڈپلومیٹک اشخاص  اب  90 دن قیام کے لئے ایک  دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ نیپالیوں کو نگہداشت کے شعبے میں واپس لانے اور ملازمت کے دیگر شعبوں میں بھی دروازے کھولنے کے لئے بات چیت کی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter