شاہد آفریدی نے کھولا یہ بڑا راز، کیوں سابق ہندستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کو نہیں کرتے ہیں پسند

22 جولائی, 2020

کراچی / ایجنسیاں

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی  اور سابق ہندستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کرکٹ میدان کے بعد اس کے باہر بھی ایک دوسرے سے بھڑتے نظر آتے ہیں۔ ٹویتر پر آئے دن دونوں کے درمیان بحث ہوتی نظر آتی رہتی ہے۔ شاہد آفریدی نے اب گمبھیر کولیکر بڑا بیان دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ گوتم گمبھیر کو پسند نہ کرنے کے پیچھے ان کی کیا وجہ ہے۔

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کو بطور بلے باز گمبھیر پسند ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستانی کرکٹ اینکر زینب عباس کو دئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ گوتم گمبھیر کو کافی پسند کرتے ہیں۔ حالانکہ انہیں لگتا ہے کہ گمبھیر کی شخصیت میں کچھ پریشانی ہے۔ انہوں نے کہا بطر کرکٹر وہ مجھے پسند ہیں لیکن ایک انسان کے طور پر کئی مرتبہ ایسی چیزیں کہہ دیتا ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ اس میں کچھ پریشانی ہے۔ ٹیم انڈیا کے مینٹل کنڈیشن کوچ بھی یہ بات کہہ چکے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ اور راجستھان رائلس کے ہیڈ کوچ پیڈی اپٹن نے اپنی کتاب دی بار فٹ کوچ
میں دعویٰ کیا تھا کہ گوتم گمبھیر ان سکیورٹی سے بھرے کھلاڑی تھے۔ پیڈی اپٹن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گوتم گمبھیر ان کی زندگی کے سب سے منفی کھلاڑی تھے۔

گوتم گمبھیر نے پیڈی اپٹن کے بیان کو بتایا تھا ذاتی رائے

پیڈی اپٹن نے اپن کتاب میں گوتم گمبھیر کے بارے میں جو لکھا، اس پر سابق ہندستانی بلے باز نے اپنا رد عمل ظاہر کیا تھا۔ گوتم گمبھیر نے کہا تھا پیڈی نے جو لکھا س میں مجھے کچھ گناہ نظر نہیں آتا۔ وہ ایک شاندار شخص ہیں اور یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ انہوں نے  دو چیزیں چھوڑ دیں، پہلی کہ انہوں نے سبھی فریق سامنے نہیں رکھے  اور دوسرا وہ اس کے سیاق و سباق کو بیان کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے آگے کہا، مجھے لگتا ہے کہ پیڈی اپٹن  نے میری ملک کو دی گئی خدمت کو مسترد کرنا تھا۔ میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ سوال ان کیلئے ہے نہ کہ میرے لئے لیکن میں دکھی نہیں ہوں حقیقت سب کے سامنے ہے وہ دیکھ سکتے ہیں اور فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter