پارلیمانی کمیٹی نے نیپال مسلم کمیشن کو مدارس کے متعلق تفصیلی دستاویز تیار کرنے کی دی ہدایت

5 جولائی, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر

نیپالی ایوان نمائندگان کے ما تحت  سماجی کمیٹی نے نیپال مسلم کمیشن کو مدرسوں کی تفصیلی دستاویز تیار کر منظم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت اتوار کے روز کمیٹی کے اجلاس میں مسلم کمیشن کی جانب سے رواں مالی سال میں کیے جانے والے کاموں پر تبادلہ خیال کے بعد دی گئی ہے۔

کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو دی جانے والی ہدایت میں کہا گیا ہے ، "مسلمان کمیونٹی کو سیاسی ، معاشی ، معاشرتی ، انتظامی ، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں آگے لانے کیلئے  واضح اور مربوط ایکشن پلان بناے ، نیز اس برادری میں برے عادات اور جنسی  تشدد کو کم کرنے  کے ساتھ مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے مضبوط حکمت عملی بناے؛ اور مسلم کمیشن کو مدرسوں کی تفصیلی دستاویز تیار کر منظم کرنے سے متعلق واضح پالیسی اپنانے کی ہدایت دی  ہے۔

مسلم کمیشن کے چیئرپرسن شمیم میاں انصاری نے کہا کہ اس کے لئے بجٹ کافی نہیں ہے۔ کمیٹی نے حکومت اور وزارت خزانہ کی اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے تاکہ کمیشن کے رفاہی  پروگراموں کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو دور کیا جاسکے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter