حج کے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق

پرویز یعقوب المدني

26 جون, 2020
parwez yaqoob madni
       حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اھم رکن ہے۔ ساتھ ساتھ اسلام کا ایک عظیم شعار ہے۔
یہ وہ عبادت ہے جس کی ادائیگی ہر صاحب استطاعت مسلمان پر پوری زندگی میں صرف ایک بار واجب ہے اس کی ادائیگی پر شریعت مبارکہ نے عظیم ثواب کا وعدہ کیا ہے مذکورہ بالا عبادت خواتین اسلام کے لئے جہاد کے مساوی ہے اس عبادت کا اپنا ایک مخصوص وقت نرالا انداز اور مخصوص احکام ومسائل ہیں پوری دنیا کے اطراف و نواحی سے مختلف رنگ و نسل کے مسلمان مرد و زن، بچے بچیاں اور بوڑھے جوان بلد امین مکہ مکرمہ تشریف لاکر اس عبادت کے ذریعہ اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں اللہ کے مبارک اور پاک گھر میں حاضر ہو کر اللہ کے حضور توبہ واستغفار اور اپنے کئے ھوئے سابقہ اعمال کا احتساب کرتے ہیں۔ طواف کعبہ، صفا اور مروہ کی سعی نیز منی،  عرفات، مزدلفہ اور مشعر حرام میں اپنے اپنے وقت پر حاضر ہوتے ہیں۔ تسبیح و تحمید، ذکر و اذکار، صدقہ و خیرات کرکے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرتے ہیں۔ بلد توحید مملکت سعودی عرب کے حکام و نگہبان اور اس کے محترم و موقر باشندے اللہ کے خاص مہمانوں (ضیوف الرحمن) کی ہر ممکن ضیافت کے ساتھ ساتھ حتی المقدور آرام و آسائش اور سامان زندگی فراہم کرتے ہیں۔
سابقہ سالوں میں حکومت سعودی عرب کے اہم اور کلیدی کارناموں میں سے ایک پیارا اور بہتر، قابل تعریف اور لائق تحسین عمل یہ رہا ہے کہ سعودی حکومت بعض ممالک سے کچھ اہم اور بااثر عظیم دینی، اسلامی، سیاسی اور سماجی شخصیات کو فرائض حج کی ادائیگی کے لئے اپنے خرچ پر بلاتی ہے اور ان کی مکمل ضیافت کرکے امن و آشتی اور اخوت و بھائی چارہ کا پیارا درس دیتی ہے۔
      حالیہ سال عالمی وباء کرونا وائرس (کوویڈ 19) جیسے مہلک اور جان لیوا مرض سے پوری دنیا کراہ رہی ہے لوگ خائف ہیں ہر ایک کو اپنی صحت وسلامتی کی فکر دامن گیر ہے موسم حج کی آمد سے پورے مسلمانان عالم شش وپنج اور کشمکش میں تھے کہ امسال مناسک حج کی ادائیگی کیسے ہو گی؟ اس جان لیوا وباء میں ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر انتہائی مخدوش ہے، ایسی صورت حال میں سفر حج کیسے ممکن ھوگا؟ وغیرہ وغیرہ مختلف قسم کے خدشات ذہن انسانی میں رہ رہ کر جنم لے رہے تھے کہ سعودی حکومت نے قصر شاہی سے انتہائی دانشمندانہ و حکیمانہ فیصلہ صادر فرمایا کہ: *”امسال عالمی وباء کرونا وباء (کوویڈ 19) کے پیش نظر تمام حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب میں موجود مقامی باشندگان سمیت مختلف ممالک کے باشندے محدود تعداد میں مناسک حج ادا کریں گے اور سعودی حکومت انھیں محدود افراد کی ضیافت کا شرف حاصل کرے گی”*
     *یقینا یہ ایک قابل تحسین فیصلہ ہے جس کی مختلف ممالک، اسلامی مراکز و مدارس، جماعت و جمعیات، قومی اور ملی تنظیمیں اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے کافی پذیرائی ہوئی اور تاہنوز جاری وساری ہے۔
*الحمد للہ اھل دنیا نے مملکت سعودی عرب کے فرمانروا، بادشاہ سلامت، حرمین شریفین کے سچے اور مخلص ومحترم نگہبان و خادم جناب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے لخت جگر، نور نظر، پرعزم وباکمال، مستقبل کے سچے معمار، جواں سال اور سعادت مند بیٹے، شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظھما اللہ کی فھم و فراست، بصیرت و بصارت، معاملات کو سمجھنے اور حالات سے نمٹنے کی حمکت وصلاحیت کو تسلیم کیا اور کتاب وسنت پر قائم حکومت کے اس ممتاز ترین اور اھم فرمان کی بھر پور انداز میں  انتہائی جوش وخروش کے ساتھ تائید اور توثیق فرمائی جو دینی، دنیاوی، طبی، سیاسی اور سماجی اعتبار سے دنیا کے ھر فرد کے حق میں بھتر اور صحت وسلامتی کا ضامن اور محافظ ہے انتہائی ناگزیر صورتحال میں اس طرح کے مناسب قول و قرار اور لئے گئے اھم فیصلے آب زر سے لکھے جانے کے لائق ھیں۔*
    *میں اپنی، اپنے اھل وعیال احباب اور مسلمانان نیپال کی جانب سے فروغ انسانیت اور انسانی جانوں کی حفاظت و صیانت اور بقاء وتحفظ کے سلسلے میں لئے گئے اس عظیم حکیمانہ، تاریخی اور شریعت اسلامیہ کے عین مطابق صحیح فیصلہ کی من کل الوجوہ تائید کرتا ہوں*
بلاد توحید خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے دنیا بھر میں پھیلی ھوئی وبائی بیماری کورونا کے خطرات اور اس سے نپٹنے کےسنگین چیلنجوں اور زائرین وعازمین حج وعمرہ کی صحت وسلامتی کی خاطر بین الاقوامی عازمین حج وعمرہ کے لئے اس سال حج منسوخ کئے جانے کا فیصلہ قابل قدر و انتہائی مناسب اور برمحل ہے۔
الہ العالمین سے یہ دعا ہے کہ اللہ رب العالمین تو مملکت سعودی عرب کے خدام اور حقیقی نگہبانوں کی حفاظت فرما انھیں صحت و سلامتی عطاء کر کتاب وسنت پر قائم رکھ اور ملت و جماعت اور انسانیت کے حق میں ہر ممکن بہترین اور مفید تر فیصلہ لینے کی توفیق دے! حاسدین کی حسد اور مفسدین کے شر سے مامون و محفوظ رکھ، عالمی وباء سے پوری دنیائے انسانیت  کی حفاظت فرما اور ھم سب کو ہر ممکن داے درمے قدمے سخنے بھلائی کی توفیق مرحمت فرما۔
اللہم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه. آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter