نیپالی سپریم کورٹ میں بھارت – نیپال سرحد پر تار لگانے کو لیکر رٹ پٹیشن دائر

21 جون, 2020

کٹھمنڈو /کئیر خبر

آج  نیپالی سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں نیپال ، ہندوستان سرحد پر تار لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز ، شالکرم سپکوٹا ، نوال کھڈکا ، گیتا سآپکوٹا اور سبش بشکرما نے حکومت کے نام ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے  جس کے تحت اس مالی سال میں نیپال اور ہندوستان کے درمیان 1880 کلومیٹر کی سرحد کوسیل بند کرنے کے لئے حکومت کے نام سے ایک آرڈر طلب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر اور دفتر برائے وزراء کونسل ، ایوان نمائندگان اور قومی اسمبلی ، وزارت قانون ، قومی سلامتی کونسل وغیرہ کے خلاف دائر رٹ پٹیشن میں بارڈر پروٹیکشن اور سیکیورٹی ، سرحد پر امیگریشن قوانین ، خصوصی مسلح پولیس فورس اور سرحد کے تحفظ سے متعلق قوانین کے نفاذ کا مطالبہ بھی  کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter