نیپال میں کورونا مریضوں کی تعداد 6211 پہنچی؛ 1041 صحتیاب

15 جون, 2020

کٹھمنڈو /کئیر خبر
نیپالی وزارت صحتکے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 451 نئے مریض پازیٹو پاے گئے ہیں۔ نئے تشخیص شدہ مریضوں میں سے 416 مرد اور 35 خواتین ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ، ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 6،211 ہو گئ ہے، یہ بات پیر کو سہ پہر باقاعدہ ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران وزارت کے ترجمان ڈاکٹر جاگیشور گوتم نے بتائی ۔ اب تک 5،740 مرد اور 271 خواتین کو کووڈ 19 انفکشن ہوچکا ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید سرسٹھ مریض — 60 مرد اور سات خواتین – صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹ چکے ہیں
ڈاکٹر گوتم کے مطابق پیر کی دوپہر تک مجموعی طور پر 1،041 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 19 افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter