صحافت اور نیپالی مسلمان کے موضوع پر آن لائن مذاکرہ اختتام پذیر

7 جون, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر

کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، گزشتہ شب مسلم کمیونٹی اور صحافت سے متعلق ایک آن لائن مذاکرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔
کلیدی خطبہ میں، برطانوی سفیر کے سابق مشیر اور سماجی کارکن، جناب ستار انصاری نے سول سوسائٹی کی نظر میں صحافت کے موضوع پر اپنا 15 منٹ کا مضمون پیش کیا ، انکے بعد کانتی پور روزنامہ کے سب ایڈیٹر سینئر صحافی عبد اللہ میاں  اور پریس کونسل کے افسر و سینئر صحافی رحمت اللہ میاں، نے 40 منٹ تک  کھلے سیشن میں نیپالی مسلمانوں کا صحافت میں کردار اور امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔اور پھر ایک گھنٹہ تک  رحمت اللہ میاں اور  عبداللہ میاں نے شرکاء کے سوالوں کا تشفی بخش جواب دیا۔ میٹنگ میں قطر سعودی عرب متحدہ عرب امارات ؛ بھارت اور نیپال سے صحافت و دیگر فیلڈ سے وابستہ حضرات نے شرکت کی-
کیئر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عبدالمبین خان نے آنے والے دنوں میں مشترکہ طور پر ملی میڈیا ہاؤس کے  قیام کیلئے  لاک ڈاؤن کے بعد پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا ۔ شرکاء میں سے بیشتر نے مسلم جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تشکیل اور طلبا کو صحافت کی تعلیم  کی جانب راغب کرنے کی باتیں کہیں  – فیڈریشن آف نیپالی مسلم جرنلسٹس کی تشکیل کی قرارداد کے ساتھ مذاکرہ  اختتام پذیرہوا۔میٹنگ کی نظامت عبد الصبور ندوی اور ثاقب ہارونی نے مشترکہ طور پر کی


آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter