بھارت نیپالی حدود میں اپنی ناپاک سرگرمیاں فوری بند کرے: نیپالی وزارت خارجہ

کٹھمنڈو میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے طلبہ کا احتجاج

9 مئی, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر

بھارت ان تمام معاہدوں اور مفاہمتوں کی پاسداری کرے جو نیپال کے ساتھ طے پاے ہیں اور نیپال کے مغربی حدود میں اپنی ناپاک سرگرمیاں فوری بند کرے؛ نیپال کی زمین پر بھارتی قبضہ ناقابل برداشت ہے ہم نے بھارت سے کئی بار مذاکرات کے ذریعے مسلے کو حل کرنے پر زور دیا میٹنگ کا وقت مانگا لیکن  بھارت نے سرد مہری کا مظاھرہ کیا ہے- وزارت خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ کل بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نیپال کی زمین لپو لیخ ہوتے ہویے  مانسروور جھیل جانے کا لنک روڈ کا افتتاح کیا –

یاد رہے سگولی معاہدے کی رو سے کالا پانی ؛ لپو لیخ ؛ لیمپیا دھرا نیپال کا حصّہ ہیں مگر اے دن ان علاقوں پر بھارتی تسلط کا مظاھرہ دیکھنے کو ملا ہے-

نیپال نے پہلی بار بھارت کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہویے معاہدوں کی یاد دہانی کرائی ہے اور کہا ہے اب بھی وقت ہے مل بیٹھ کر معاملے کو حل کرلیں وہیں آج راجدھانی کٹھمنڈو میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے طلبہ نے مظاھرہ کیا اور نیپالی حکومت سے پوچھا  کہ ارض وطن بچ دی ہے یا بھارت نے غاصبانہ قبضہ جمع لیا ہے – 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter