نیپالی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 18 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا

6 مئی, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر

نیپالی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 18 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

کٹھمنڈو میں وزیر اعظم کے دفتر میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا۔ جاری لاک ڈاؤن جس کو پہلے 24 مارچ کو  نافذ کیا گیا تھا ، 7 مئی بروز جمعرات  کو ختم ہورہا تھا۔

اس اجلاس میں 31 مئی تک پڑوسی ممالک بھارت اور چین کے ساتھ بین الاقوامی پروازوں اور سرحد پار نقل و حمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، حکومت وادی کھٹمنڈو میں لوگوں کی نقل و حرکت پر مزید سختی کرے گی۔ جاری لاک ڈاؤن کے باوجود ، ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں افراد کٹھمنڈو میں داخل ہورہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter