سعودی حکومت کیجانب سے رمضان المبارک میں عشاء کی اذان سے متعلق اہم اعلان جاری

23 اپریل, 2020
 وزیر اسلامی امور ودعوة والارشاد کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام مساجد میں عشاء کی اذان میں حسب سابق تاخیر نہ کی جائے جو عام طور پر ماہ رمضان میں کرنے کا رواج تھا-کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت کی تمام مساجد میں جماعت کے ساتھ فرض نمازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے- مساجد میں صرف پانچوں وقت کی اذان دی جاتی ہے، ہر اذان کے ساتھ موذن ’نماز گھروں میں ادا کریں ‘ کے الفاظ کا اضافہ کرتے ہیں۔ماضی میں سعودی عرب میں ہر برس ماہ رمضان المبارک میں روزہ افطار کرنے کے بعد عشاء کی آذان میں کچھ دیر کی تاخیر کر دی جاتی تھی تاکہ لوگوں کو سہولت ہو اور وہ افطاری کے کچھ دیر بعد آرام کرکے نماز کے لیے وقت پر مساجد میں پہنچ سکیں۔رواج کے مطابق بعض مساجد میں عشاء کی آذان اور جماعت کے درمیان وقفہ بڑھا دیا جاتا تھا جبکہ بعض مساجد میں صرف آذان میں تاخیر کی جاتی تھی۔
کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جب تمام مساجد میں نماز باجماعت پر عارضی پابندی عائد ہے ایسے میں وزیر اسلامی امور نے عشاء کی آذان میں تاخیر کرنے کے عمل کو روک دیا ہے تاکہ لوگ گھروں میں ہی بر وقت نماز ادا کرلیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران عام نمازیوں کے تراویح ادا کرنے پر پابندی ہو گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter