دنیامیں کورونامریضوں کی تعداد25لاکھ56ہزار سے بڑھ گئی

22 اپریل, 2020

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد25 لاکھ  56 ہزار هوگئی ہے۔1 لاکھ 70 ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ  6لاکھ 90 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اٹھائیس سو سے زائد افراد چل بسے ہیں اور مجموعی اموات پینتالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

نیویارک میں کورونا کے دو لاکھ چھپن ہزار سے زائد کیسز ہیں اور انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں کیسز  بانوے ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔امریکی صدر نے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 60 دنوں کےلیے ہوگا۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید آٹھ سو اٹھائیس اموات ہونے سے مجموعی تعداد سترہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک لاکھ انتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔برطانیہ کے سردخانوں میں جگہ کم پڑگئی ہے اور میتوں کو محفوظ کرنے کےلیے برمنگھم کی جامع مسجد کے پارکنگ ایریا میں سردخانہ قائم کردیا گیا ہے۔ سردخانے میں ڈیڑھ سو میتوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔اسپین میں کورونا مزید  چار سو تیس جانیں نگل گیا اور اموات  اکیس ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ اٹلی میں کورونا  سےچوبیس ہزار چھ سو سے زائد  اموات ہوئی ہیں اور کیسز ایک لاکھ تراسی ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

فرانس میں کورونا بیس ہزار سات سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب کیسز ہیں اور  پانچ  ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter