سعودی ولی عہد کی یمن پر نذرِ کرم، انتونیو گیترس بھی شکر گزار ہوگئے

16 اپریل, 2020

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گیترس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی اور امن کی سعودی عرب کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی ممالک کی سربراہی کانفرنس میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔

انتونیو گیترس نے کہا کہ سعودی قیادت کورونا سے بچاؤ کے لیے عالمی کاوشوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گیترس کو کہا ہے سعودی عرب خطے کی سلامتی اور امن قائم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ یمنی عوام ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی اپیل کے جواب میں سعودی عرب نے مجموعی طور پر 500 ملین ڈالرامداد کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب نے ضرورت مند علاقوں میں طبی آلات اور دیگر امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لیے پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ شاہ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف (کے ایس ریلیف) سینٹرکی کمیٹی اس وقت عالمی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اضافی اور فوری عمل کے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter