کورونا وائرس: وزیراعظم کے حکم پرملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی گئی

14 اپریل, 2020

بھارت کے وزیراعظم نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے، حکومت عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بیس اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک ہفتہ بہت زیادہ اہم ہے، اگر عوام گھروں پر نہ رہے تو صورت حال گھمبیر ہوجائے گی، بیس اپریل تک شہری لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں گے تو ہم 21 سے نرمی کردیں گے۔

نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا مگر انہوں نے معاشی پلان ، ریلیف یا حکومتی اقدامات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جس پر انہیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔مودی کا کہنا تھا کہ ’بیس اپریل تک ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جن علاقوں میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اگر وہاں کی صورت حال میں بہتری آئی تو آئندہ کا کچھ سوچا جاسکتا ہے‘۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’حکومت بدھ تک تفصیلی ہدایات جاری کردے گی جس میں عوام کو آگاہی دی جائے گی کہ انہوں نے کرونا کی وبا سے کیسے لڑنا ہے‘۔مودی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کسانوں، یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں تاکہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کم سے کم پریشانی کا سامنا کریں.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter