مسلم دنیا میں کرونا کے باعث رمضان اور عید غیر معمولی حالات میں گذرے گی؟

7 اپریل, 2020

کرونا پر قابو پانے کی کوششوں میں کامیابی کے لیے ہفتے نہیں بلکہ مہینے لگ سکتے ہیں۔‘‘ سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے اس بیان کے بعد مسلم دنیا میں رمضان المبارک اور عید الفطر لاک ڈاون اور کرفیو کے سائے میں منانے سے متعلق خدشات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ایک میڈیا انٹرویو میں رمضان المبارک اور عید الفطر کرفیو میں گزرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’دنیا کرونا پر قابو پانے کے قریب نہیں اور سعودی عرب اس دنیا کا حصہ ہے، ہم ہفتوں کی بات نہیں کر رہے بلکہ مہینوں کی بات کر رہے ہیں۔ وبا پر قابو پانے کے لیے کئی مہینے لگ سکتے ہیں‘۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter