کیا یہ قیامت سے کچھ کم ہے؟

27 مارچ, 2020

ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے ٹی وی 5 نامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا
آج ایک گھڑی ایسی آئی کہ مجھے لگا میں "شدت تکلیف سے” اندر ہی اندر جھلس رہا ہوں۔
ہوا یہ کہ "کرونا” کے ایک مریض نے اپنے آخری وقت میں ہم سے درخواست کی کہ وہ آخری مرتبہ اپنی اولاد سے ملنا چاہتا ہے۔ پہلے تو ہم نے صاف انکار کر دیا۔لیکن جب وہ بری طرح رو رو کر اصرار کرنے لگا تو ہمیں اس پر بہت ترس آیا اور ہم نے اس کی بات ماننے کا فیصلہ کیا۔ چناچہ ہم اس جگہ کی خاص طور پر صفائی میں مشغول ہو گئے۔تاکہ کے گھر والوں کے لئے کوئی خطرہ نا رہے۔ پھر "بطور ڈاکٹر” جب ہمیں یہ یقین ہوگیا کہ اب "وہ ” کسی اندیشہ کے بغیر آسکتے ہیں تو ہم نے "موت کی آغوش میں آخری سانسیں لے رہے شخص کی ” آخری خواہش ” پوری کرنے کے لئے ” اس کے گھر والوں کو فون کیا۔
لیکن بہت افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ مریض کے گھر والوں نے باپ سے آخری مرتبہ ملنے سے انکار کردیا کہ کہیں ان کو بھی یہ وائرس نا لگ جائے۔
ہم نے ان سے التجا کی اور لاکھ یقین دلایاکہ ہم نے احتیاطی تدابیر لے لی ہیں اور آپ کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن وہ نہیں مانے اور فون کاٹ دیا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں قیامت کا ہولناک منظر کھینچتے ہوئے فرمایا:
یہ وہ دن ہے کہ جس دن انسان اپنے بھائی سے بھاگے گا،اپنے ماں باپ اور اپنی بیوی بچوں سے بھاگے گا۔
اللهم احفظنا من شر هذا البلاء.

ترجمانی: معاویہ فاروقی لکھنؤ

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter