سعودی عرب کا یوم تاسیس: منظر نامہ

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

22 فروری, 2024
سعودی عرب کے یوم تاسیس پر ریاض میں سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) نے سعودی ریاست کی تاریخ پر خصوصی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیٹرز کے لیے رجسٹریشن کا آغازکیا گیا ہے۔
نمائش میں مملکت کی 300 سالہ تاریخ کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی مرحلہ وار ترقی اور مملکت کے مختلف ادوار کی عکاسی کی گئی ہے۔
اتوار کو ایس پی اے نے اپنی ویب سائٹ پر یوم تاسیس اور دیگر ایام میں نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے وزیٹرز کے لیے رجسٹریشن لنک جاری کیا ہے۔
نمائش دیکھنے کے خواہشمندوں کو پورٹل میں دو زبانوں عربی اور انگریزی میں سے کسی ایک میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس پی اے کی اس نمائش کا آغاز ریاض میں یوم  تاسیس جمعرات 22 فروری 2024 کو دوپہر دو بجے سے شام 7 بجے تک رہے گا۔
اتوار 25 فروری کو اور جمعرات 29 فروری کو شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک نمائش کے دروازے  شائقین  کے لیے کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ نمائش کے تینوں دن آنے والے شائقین کا داخلہ گیٹ نمبر 2 سے ہوگا
آج 22 فروری کو سعودی عرب میں  یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
پچھلے سال پہلی بار اس دن کو منایا گیا تھا اور شاہی فرمان کے مطابق یہ سالانہ عام تعطیل قرار دیا گیا۔ "یوم تاسیس” کی تاریخ تین صدیاں پرانی ہے۔ پہلی سعودی ریاست 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔
 اس مناسبت سے متعدد عالمی رہنماؤں نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو  تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے "سعودی عرب کی قابل ذکر تہذیبی اور ترقیاتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا… جن سے علاقائی اور عالمی سطح پر مملکت کا وقار بڑھا ہے۔”
جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم بن الحسین، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی اپنے پیغامات میں سلطنت کو مبارکباد دی۔
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل عبدالرحمن العسومی نے اسے "بانی مملکت کے ساتھ وفاداری کا دن اور اس ملک کی کامیابیوں اور تمام شعبہ زندگی میں شاندار کارکردگی کا جشن منانے کا موقع” قرار دیا۔
ریاستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال دوسرا یوم تاسیس، ‘ہماری کہانی’ کے مرکزی خیال کے تحت منایا جائے گا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں اس دن کی مناسبت سے کئی روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تقریبات میں شاعری اور موسیقی سمیت آرٹ کی مختلف اقسام کے ذریعے ملک کی تاریخ اور عظمت کا اظہار کیا جائے گا۔
ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی کے کانفرنس سینٹر میں 22 فروری سے 27 فروری تک تھیٹر ڈرامیے میں نامور ستارے اور گلوکار حصہ لیں گے۔ اس کا ٹکٹ 50 سعودی ریال سے 150 سعودی ریال کے درمیان دستیاب ہے۔
مملکت کی تاریخ اور یوم تاسیس کی اقدار پیش کرنے کے لیے 24 فروری کی رات ایک مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں گھوڑوں کا جلوس اور ملک کی ثقافت پر مبنی ماڈل شامل ہوں گے۔ یہ مارچ، جو ریاض کے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز الاول روڈ پر ہوگا، عوام کے اتحاد ، ترقی اور جرات کی کہانی بیان کرے گا۔
تقریبات میں کھانوں اور آتشبازی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
بدھ سے جمعہ تک کنگ فہد نیشنل لائبریری میں تقریبات کا ایک سلسلہ ہو گا جو سیمینارز، میٹنگز اور ورکشاپس کے ذریعے پہلی سعودی ریاست کے ثقافتی ورثے سے متعارف کرائے گا۔
ریاض کے شاہ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تین صدیوں پہلے کی تاریخ کا دورہ کروایا جائے گا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مملکت کے یوم تاسیس کو یہاں کے باشندوں کے لئے مبارک بناۓ اور مملکت توحید کو ہرقسم کے شر وفساد اور فتنوں سے محفوظ رکھے خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔
ابو حماد عطاء الرحمن مدنی
مرکز اسلامی کاٹھمنڈو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter