جدہ ائیرپورٹ سے براہ راست مکہ جانے کیلئے نئی شاہراہ پر کام جاری ، طویل فاصلہ کتنے منٹ میں طے کیا جا سکے گا؟جان کرآپکو یقین نہیں آئیگا

20 اگست, 2019

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والے معتمرین جدہ شہر سے گزرنے کے بجائے اب ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جا سکیں گے ۔ حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والوں کو سہولت دینے کے لیے نئی شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے ۔ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے حجاج اورعمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو سہولت مہیا کرنے کی غرض سے مکہ مکرمہ کو جدہ ایئرپورٹ سے نئی شاہراہ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے ، جس کی مجموعی لمبائی 72 کلو میٹر ہوگی۔ اس کا آغاز

جدہ میں ایئرپورٹ فلائی اوورسے ہوگا جو مکہ مکرمہ میں رنگ روڈ 3 سے جا کر جڑے گی۔مکرمہ کو جدہ ایئرپورٹ سے جوڑنے کے لئے 72 کلو میٹر طویل نئی شاہراہ پر تعمیرکا کام شروع ہوچکا ہے ۔نئی شاہراہ کو ’جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ آنے اور جانے والی ہر سمت میں ٹریفک کے لیے چار ٹریک رکھے جائیں گے ۔ اس پر حد رفتار140 کلو میٹر ہوگی۔ ہائی وے کا سفر اسی حد رفتار سے کیا جائے تو نکتہ آغاز سے نکتہ انتہا تک کی مسافت 20 منٹ میں طے ہوسکے گی۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ’جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ‘ سے دونوں شہروں کے رہائشیوں کو بھی فائدہ ہوگا، خاص طور پر جدہ کے شمالی علاقوں میں رہنے والے اس سے مستفید ہوں گے ۔ واضح رہے کہ نئی شاہراہ پرکام شروع ہوچکا ہے ۔ منصوبہ آگے کے مراحل میں ہے اور بہت جلد اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter