خادم الحرمین شاہ سلمان کی دعوت پرحج کیلئے نیپال سے 10 نفری وفد روانہ / سعودی سفیر نے کٹھمنڈو ایئر پورٹ پر الوداع کہا

2 اگست, 2019

کٹھمنڈو/ کئیر خبر

خادم الحرمین الشریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی دعوت پرحج کیلئے نیپال سے 10 نفری وفد  آج شب کٹھمنڈو کے تربھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے روانہ ہوا ؛ خادم الحرمین کے مہمانوں کو  سعودی سفیر عالیجناب مساعد المروانی نے دعاؤں کے ساتھ  کٹھمنڈو ایئر پورٹ پر الوداع کہا-اس موقع پر سفیر نے انھیں احرام و لوآزمات پر مشتمل گفت پیکٹ پیش کیا ان کے ساتھ میں نایب سفیر و قونصلر مسٹر محمد الخضیری؛ و عملہ میں ابوالکلام آزاد مدنی و عبد الصبور ندوی ہمراہ رہے-

وفد میں جج صابر حسین و انکی اہلیہ ؛ مولانا اکرم مدنی و انکی اہلیہ ؛ صحافی عبد اللہ میاں کانتی پور ؛ کئیر فاؤنڈیشن کے خازن انور علی شاہ؛ فلمی اداکار آصف شاہ و عاصم شاہ ؛ اذان شریسٹ و ستار میاں شامل ہیں ; کیئر فاؤنڈیشن کے صدر عبدالمبین ثاقب نے بھی ضیوف خادم الحرمین سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کیا اور مناسک کی ادائیگی کے لئے دعاؤں سے نوازا

   

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter