منیٰ میں دُنیا کا سب سے بڑا ریفریجریٹر نصب کر دیا گیا

31 جولائی, 2019

جدہ(31جولائی 2019ء ) سعودی مملکت میں اس بار حج کے فوراً بعد عید الاضحی کے موقع پر منیٰ کے میدان میں دُنیا کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی کی جائے گی۔ جسے ’قربانی گوشت استفادہ اسکیم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس عظیم الشان اجتماعی قربانی کے موقع پر 10 لاکھ سے زائد اُونٹ، بکرے، بھیڑیں اور گائے بھی ذبح کی جائیں گی۔ جس کے باعث منیٰ میں کروڑوں من گوشت جمع ہو جائے گا۔اربوں روپے کے ان ذبح شدہ جانوروں کا گوشت محفوظ بنانا یقینا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ مگر اب کی بار قربانی اسکیم کے منتظمین نے اس کا بہترین حل نکال لیا ہے۔ اس دفعہ منیٰ میں ایک بہت بڑا ریفریجریٹر نصب کیا جا رہا ہے جسے دُنیا کا سب سے بڑا ریفریجریٹر بتایا جا رہا ہے۔سعودی حکومت نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے توسط سے منیٰ میں قربانی کاخصوصی انتظام کررکھا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter