مرکزالتعلیم والدعوة تنہوا کا یک روزہ حج تدریبی کیمپ اختتام پذیر

12 جولائی, 2019
لمبني/ہارون فیضی
بتاریخ ۱۱ جولائی بروز جمعرات ۲۰۱۹ کو مرکز التعلیم والدعوہ الاسلامیہ تنہوا نیپال نے اپنے سابقہ روایات کے مطابق اسلم سال بھی مرکز کے زیر اہتمام بمقام لمبنی سانسکرتک نگر پالیکا وارڈ نمبر ۶ موضع تنہوا روپندیہی نیپال پر یک روزہ حج و عمرہ تدریبی کیمپ جناب مولانا جلال الدین ریاضی ناظم مرکز کے صدارت میں منعقد کیا واضح رہے کہ اس سال وطن عزیز سے ۱۲۰۰ لوگ فریضہ حج کی ادائگی کے لئے جارہے ہیں جن کی پرواز کی ابتداء ۱۸ جولائی ۲۰۱۹ سے شروع ہو ہورہی ہے ان شاءاللہ جب کہ ابھی ایک ہفتہ پہلے نیپال حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزارہ الحج نے ۳۰۰ لوگوں کا مزید موافقہ بھیجا ہے اس کی کاروائیاں چل رہی ہیں اللہ کرے کہ تمام کاروائیاں قبل از وقت مکمل ہوجائیں تانکہ مزید ۳۰۰ لوگ فریضہ حج کے لئے جا سکیں.
پروگرام کا آغاز حافظ محمود احمد کی تلاوت سے شروع ہوا 
سب سے پہلے  مولانا حافظ محمود احمد ریاضی امام وزارہ الاوقاف دوحہ قطر نے فضائل حج کے موضوع پر خطاب کیا اور بتایا کہ حج اسلام کے ۵ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے جو ہر صاحب استطاعت پر واجب و فرض ہے لہذا جو صاحب اس کی استطاعت رکھتے ہوں وہ ضرور اس کو پورا کریں اس کے بعد  مولانا ضمیر احمد مدنی داعی و مترجم مکتب التعاونی للدعوہ والارشاد بطحاء مملکہ سعودیہ عربیہ نے حج کے ارکان و واجبات پر بہت ہی مفصل و جامع خطاب کیا اور واضح کرکے بتایا کہ حج کے کیا کیا ارکان ہیں و کب کیسے اداء کرنا ہے اس کے بعد  مولانا عبدالحق مدنی استاد جامعہ محمدیہ بھیرہوا سابق داعی مکتب دعوہ الجالیات سعودیہ عربیہ نے پریکٹیکلی و تدریبی طور پر حج کے تمام ارکان سنن و واجبات کو سامعین کے سامنے پیش کیا واضح رہے کہ پریٹیکل کے لئے پروجیکٹر کا استعمال کیا گیا تھا جس کے ذریعہ تمام مقدس مقامات کی ویڈیوز و تصاویر دکھاکر لوگوں کو سمجھایا و بتایا گیا کہ حج کے ارکان کی ادائگی کب و کہاں سے شروع ہوگی و کہا کب کس دن ختم ہوگی و ان ایام میں آپ کو کہاں کس مقام پر کیا کیسے کرنا ہے ویڈیوز و تصاویر کے ذریعہ لوگوں کو ارکان حج کے سمجھنے میں بہت آسانی ہوئی و اخیر میں دعائیہ کلمات پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا اس کے بعد تمام شرکاء مہمان کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا و کچھ پمفلیٹ و کتابچے تقسیم کئے گئے اس پروگرام میں علاقہ سے اس سال فریضہ حج کو جانے والوں کے علاوہ  مولانا مصلح  الدین سراجی مولانا ضیاء الدین ریاضی مولانا صفی اللہ انصاری مولانا ابرار احمد عالیاوی متعلم جامعہ اسلامیہ مدینہ مولانا فیاض احمد سلفی مولانا اشفاق احمد سلفی مولانا عثمان غنی سراجی مولانا عبدالقیوم فیضی مولانا فصیح الدین عالیاوی و علاقہ و گاؤں کے دیگر افراد نے شرکت کی اللہ تمام حجاج کے حج کے قبول کرے حج مبرور قرار دے و ہم سب کو فریضہ حج کی ادائگی کی توفیق دے آمین.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter