انگلینڈ کی فتح کے ساتھ پاکستان کے چانسز ختم ہوگئے، اگر سیمی فائنل میں جانا ہے تو بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟ جان کر پاکستانیوں کو رونا آجائے

4 جولائی, 2019

  انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے فائنل فور میں پہنچنے کے چانسز تقریباً ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 316 رنز سے ہرانا ہوگا۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو حالیہ میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ اگر پاکستان جمعہ کو بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے 11، 11 پوائنٹس ہوجائیں گے جس کے بعد فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔ انگلینڈ سے اتنے بڑے مارجن سے ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے کہیں بہتر ہے ۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ +0.17 ہے جبکہ پاکستان کا رن ریٹ -0.79 ہے اور اگر پاکستان فائنل فور میں جگہ بنانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 316 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرکے 400 رنز بنائے تو بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آﺅٹ کرنا ہوگا جو دونوں ٹیموں کی کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے مشکل نظر آرہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر جمعہ کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش ٹاس جیت گیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میچ کی پہلی گیند سے پہلے ہی پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔ دوسرے لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے اس میچ میں 92 کے ورلڈ کپ والی نشانیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ 92 میں اس میچ کی فاتح نیوزی لینڈ جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ کے اسی میچ میں فاتح انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم قرار پائی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter