بھارت : لوک سبھا انتخابات کا فائنل راؤنڈ

19 مئی, 2019

نئی دہلی : بھارت میں عام انتخابات کے آخری مرحلے پر 8ریاستوں کی 59نشستوں پرووٹنگ جاری ہے۔ جس کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

 بھارت میں لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کیلئے آج ملک میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے سمیت 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے وارانسی میں بھی ووٹنگ آج ہورہی ہے جہاں کانگریس کے اجے رائے اور گرینڈ الائنس کی شالینی یادو ان کے مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی انتخابات میں مرحلہ وار پولنگ کا پہلا سلسلہ 11 اپریل ، دوسرا مرحلہ 18 اپریل ، تیسرا 23 اپریل ، چوتھا 29 اپریل اور پانچواں مرحلہ 6 مئی کو منعقد ہوا تھا، لوک سبھا انتخابات کا چھٹا مرحلہ12مئی کوہوا تھا جبکہ حتمی نتائج کااعلان 23مئی کوکیاجائےگا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter