بحرین میں2دہشت گرد وں کو موت اور 56کو قید کی سزائیں

7 مئی, 2019
بحرین کی اعلیٰ عدالت نے دہشت گرد گروہ کی تشکیل کے الزام میں 2افراد کو موت اور 56کو قید کی سزائیں سنادیں۔ 12ملزمان بحرین سے باہر ایران اور عراق میں مقیم ہیں جبکہ ایک جرمنی میںہے۔ 46بحرین میں موجود ہیں۔ ان میں سے10 جیل سے مفرور ہیں۔
 پراسیکیوشن کے سربراہ عیسیٰ الرویعی نے بتایا کہ اعلیٰ عدالت نے سابق سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ بحرینی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ 2ملزمان کو دہشت گرد گروہ کی تشکیل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت اور دیگر ملزمان کو قید کی سزائیں دی جائیں۔ ان پر سپاہیوں کو قتل کرنے کی کوشش اور دہشت گردانہ مقاصد کی خاطر اسلحہ اور دھماکہ خیز اشیاءکے استعمال کی تربیت کے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔
دہشت گردانہ مقاصد کی خاطر اسلحہ و گولہ بارود چھیننے ، استعمال کرنے اور درآمد و ذخیرہ کرنے کے الزامات کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے ، مزاحمت کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔ ایک الزام یہ بھی تھا کہ ملزمان گرفتاری کے بعد نہ صرف یہ کہ فرار ہوئے بلکہ مجرموں کو فرار میں مدد بھی دی۔
یادرہے کہ بحرین میں فوجداری کی اعلیٰ عدالت نے 31جنوری 2018ءکو 2ملزمان کو موت ،19ملزمان کو عمر قید اور 17کو 15برس ، 9کو10برس اور11 کو 5برس قید کی سزا دی تھی۔ 2کو بری کر دیا تھا ۔ 47ملزمان کی شہریت سلب کرنے اور مختلف اشیاءضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ بحرین کی اپیل کورٹ نے 28جنوری 2019ءکو ملزمان کی اپیل منظور کر لی تھی۔ 4ملزم خواتین کی قید کی سزا میں ترمیم کی درخواست بھی قبول کر لی گئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter