آسٹریلوی وزیراعظم کو انڈہ پڑ گیا

7 مئی, 2019

آسٹریلوی سینیٹر فریزر کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن بھی انڈے کھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ صرف بھارت اور پاکستان ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی انتخابی سرگرمیاں اور مہم دلچسپ واقعات سے بھری ہوتی ہیں، اور ایسا ہی کچھ آسٹریلوی انتخابی مہم کے دوران ہوا، جب احتجاج کرنے والی خاتون نے اپنے وزیراعظم اسکاٹ مورریسن کے سر پر انڈہ پھوڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں اور انہیں بروقت حملہ کرنے سے روک دیا گیا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ مورریسن نیو ساوتھ ویلز میں اٹھارہ مئی کے انتخابات سے قبل ہونے والی خواتین کی تقریب میں موجود تھے۔ خاتون نے اسکاٹ مورریسن کے عقب سے آکر ان کے سر پر انڈے کا تڑکا لگانا چاہا۔ تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں اور اسکاٹ کی حفاظت پر مامور گارڈ نے فورا خاتون کو وہاں سے پکڑ کر پیچھے ہٹا دیا۔ نیو ساوتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچیس سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم اس بات کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی کہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا یا نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ حملے پر آسٹریلوی سینیٹر کے مسلمانوں کے خلاف جملہ بازی پر ایک نو جوان نے انہیں بھی ایک تقریب کے دوران انڈہ دے مارا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter