وسطی شام میں داعش کے حملے میں اسدی فوج کے 35 اہلکار ہلاک

21 اپریل, 2019

شام کے وسطی علاقے مشرقی حمص میں ‘داعش’ کے جنگجوئوں کے حملے میں اسدی فوج کے کم سے کم 35 فوجی اور ان کے وفادار جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم آبزر ویٹری فارہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران حمص میں ایک مقام پر 25اور دوسرے پر 10شامی فوجی اور اس کے وفادار جنگجو ہلاک ہوگئے۔انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ حمص میں داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے شامی فوجیوںمیں 4سینئرافسران شامل ہیں۔دوسر جانب داعش نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں حمص میں شامی فوجیوںکو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔ داعش نے حمص میں شامی فوج اور اس کے حامیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حمص میں شامی فوج کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 23مارچ کو امریکا اور دیگر اتحادیوں کی حمایت یافتہ کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے شام میں داعش کے خاتمے کااعلان کیا گیا تھا۔ مبصرین کہنا ہے کہ شام کی سرزمین سے داعش کو مکمل طورپرختم نہیں کیا جاسکا۔حمص میں اسدی فوج کی تازہ ہلاکتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ داعش اب بھی شام میں بھرپور قوت رکھتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter