امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

16 اپریل, 2019

ریاض ۔ 16 اپریل – امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے سعودی دارلحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی- دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں میں فوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہاءپسندی سے نمٹنے اور خطے کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، معاون وزیر دفاع محمد العایش، شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسیٰ، سعودی عرب کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیزجب کہ امریکی وفد میں سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر کریسٹوفر ہینزیل، ملٹری اتاشی میجرجنرل ہیگلار اور دیگر فوجی عہدیدار موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter