سعودی عرب میںاوبر سروس سے خواتین کے لئے سہولت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ

16 اپریل, 2019

ریاض ۔ 16 اپریل – سعودی عرب میں خواتین کے لئے اوبر کے آغاز کے ساتھ ہی خواتین ڈرائیوروں کا اضافہ ہوگیا۔ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوبرکمپنی کے ڈائریکٹر جنرل برائے مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ عبداللطیف نے بتایاکہ ایپلیکیشن میں نئے آپشن ” خواتین کےلئے “ شروع کرنے سے جہاں ان مسافر خواتین کوسہولت ملے گی وہیں سعودی عرب میں روزگار کی متلاشی خواتین کے لئے بھی بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے قبل ”خواتین اوبر“ سروس تجرباتی طور پر انتہائی محدود پیمانے پر شروع کی گئی تھی جس کی کامیابی کے بعد اسے مستقل اور مملکت کی سطح پر عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سروس سے مستفید ہو ں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter