دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان،اسمتھ ، وارنر کی واپسی

15 اپریل, 2019

سڈنی: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کے لئے اوپنر ایرون فنچ کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جبکہ ٹیم میں سزا یافتہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا جس کے لئے تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے پہلے آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کے لئے اوپنر ایرون فنچ کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔جس میں اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter