کٹھمنڈو / کیر خبر
ابھی تھوڑی در قبل چین کی جانب برفانی جھیل پھٹنے کے بعد راسووا میں انتہائی احتیاط برتنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چین کی جانب سے آج بروز جمعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے نیپال کو مطلع کیا گیا ہے کہ دریائے چوچن اور چین میں دریائے پوروپو سانگپو کے سنگم پر ایک بڑی جھیل پھٹ گئی ہے۔ اس سنگین اطلاع کے ملنے پر رسووا کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نریندر پریار نے تمام شہریوں سے فوری طور پر محفوظ مقام پر رہنے کی پرزور اپیل کی ہے۔ اگر آپ دریا کے قریب ہیں تو ایک سیکنڈ کی تاخیر کیے بغیر محفوظ منزل پر پہنچ جائیں، یہ تباہی کب خوفناک موڑ اختیار کرے گی، کچھ نہیں کہا جا سکتا!
آپ کی راۓ