ایئرپورٹ پر طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا،3 افراد ہلاک

15 اپریل, 2019

ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے کے قریب ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔  نیپال میں ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران چھوٹا طیارہ کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کو پائلٹ اور پولیس آفیسر بھی شامل ہے، جب کہ ایک پولیس اہل کار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے کھٹمنڈو کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ نیپال کے علاقے لوکلا کے ایئر پورٹ پر اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ واضح رہے نیپال کے اس ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کو دنیا کی مشکل ترین لینڈنگ اور ٹیک آف قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایئرپورٹ چاروں جانب سے آبادی سے گھرا ہوا ہے، جب کہ اس کی رن وے بھی انتہائی چھوٹی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter