سعودی سرکاری اداروں کے ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر کام کرنے کی سہولت مِل گئی

20 فروری, 2019

ریاض( 20فروری 2019ء ) سعودی وزارت شہری خدمات نے سرکاری اداروں کے ملازمین کو شاندار خوش خبری سُنا دی ہے۔ اس طرح اب سرکاری ادارے اپنے ماتحت ملازمین دیگر نجی اداروں کو عارضی طور پر فراہم کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سرکاری ادارے آپس میں بھی ملازمین کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ وزارت شہری خدمات کے مطابق بلا منافع کاروبار کرنے والے ادرے، غیر ملکی حکومتوں یا علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں و اداروں کو مخصوص شرائط و ضوابط کے تحت ملازم عاریتاً مہیا کئے جاسکتے ہیں۔اس نئے لائحہ عمل میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ کسی نجی یا سرکاری ادارے کو ملازم کی عارضی طور پر فراہمی کا فیصلہ متعلقہ وزیر کے فیصلے اور عاریتاً طلب کرنے والے فریق کی درخواست پر کیا جائے۔

عارضی طور پر دیگر اداروں کو ملازمین کی فراہمی کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ تین سال تک رکھا گیا ہے تاہم اس مُدت میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن کوئی بھی ملازم ڈیپوٹیشن پر دوسرے ادارے میں 6 برس سے زائد ملازمت کرنے کا اہل نہیں ہو گا۔

اس مُدت کے بعد ملازم کو اپنے اصل محکمے میں و اپس جانا ہو گا اور پھر تین سال کا عرصہ گزارنے کے بعد ہی وہ دوبارہ ڈیپوٹیشن پر کسی دیگر محکمے میں جا سکتا ہے۔ لائحہ عمل کے مطابق عارضی طور پر کسی ملازم کو دیگر ادارے کے حوالے کیے جانے پر اُسے اپنی ملازمت اور اصلی گریڈ کو برقرار رکھنے کا پُورا حق ہے۔ ایسے شخص کی اسامی اور گریڈ پر نہ کسی اور کی تقرری ہو سکتی ہے اور نہ اس پر ترقی دی جا سکتی ہے اور نہ ہی اس کی جگہ کسی اور کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter