*چچا ھارون! امیر مرکزی جمعیت ذرا ٹہرو!*

پرویز یعقوب مدنی

8 دسمبر, 2018
parwez yaqoob madni
*چچا ھارون! امیر مرکزی جمعیت ذرا ٹھرو!*
جمعیت و جماعت امانت ہے 
ھمارے اور آپ کے گھر کی لونڈی نھیں اور نہ ھی کوئی کھیل وتماشہ کہ آپ جب اور جیسا اور جس طرح چاہیں اس کے اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھ کر من مانی کریں 
بلکہ جمعیت کے آئین اور اصولوں کی پابندی ھم ناتواں سے زیادہ آپ پر عائد ہوتی ھے
آپ کہاں گم ھیں ؟؟؟
آپ کو دستور جمعیت میں ترمیم کا حق کس نے دیا تھا؟؟؟
آپ انتخاب کو ملتوی کیوں کر رھے ھیں ؟؟؟
آپ کو کانفرنس کا دھن اچانک کیوں سوار ھوا؟؟؟
کیا آپ سے بروز قیامت محاسبہ نھیں ھوگا ؟؟؟
کیا آپ کی یہ من مانی جمعیت وجماعت کی خدمت ھے ؟؟؟
کیا تاریخ جمعیت کا یہ بدنما داغ آپ کے سر نھیں جائے گا؟؟؟
کیا خوف الہی آپ کے دل سے ختم ھو گیا ؟؟؟
کیا آپ کو نھیں سوچنا چاھئے کہ فرزندان جماعت اھل حدیث نے آپ کو عالم نہ ھونے کے باوجود چند کمروں پر مشتمل معمولی مکان جمعیت کیلئے لانے پر دوبارہ امارت کا عھدہ تفویض کیا اور آج اسی جماعت کے جیالوں کے دلوں کو ٹھیس پہونچا رھے ھیں۔?
آپ وقت مقررہ پر انتخاب کروا کر اتحاد کا درس کیوں نھیں دیتے؟
آپ ناظم عزیز الرحمن ترپٹ جیسے بد عنوان کے مکر و فریب کا شکار کب تک رہینگے ؟
کیا آپ کو نھیں معلوم کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نھیں ھوتی ھے؟
ذرا ٹھنڈے دل سے سوچیں کہ آپ بڑھاپے کی دھلیز پر قدم رکھہنے اور مختلف عوارض کے شکار  ھونے کے باوجود ملت وجماعت میں انتشار وخلفشار کی آگ بھڑکا کر آنیوالی نسلوں کو کونسا سبق دینا چاھتے ھیں۔
آپ اپنی بیدار مغزی کا ثبوت دیں اور دستور میں ترمیم جیسی عظیم غلطی کو تسلیم کرتے ھوئے جماعت کے ھرایک فرد سے تحریری معافی طلب کریں کیونکہ ملت کا ھرایک فرد بروز قیامت اللہ رب العالمین کے سامنے آپ سے جمعیت کے متلعق سوال کرے گا اور آپ کو جواب دینا پڑےگا۔
اللہ آپ کو اپنی من مانی پر نظر ثانی کی توفیق دے۔ آمین 
نوٹ: عم محترم ھماری باتیں ذرا تلخ ضرور لیکن مبنی بر حقیقت ھیں آپ کی جانب سے تسلی وتشفی بخش جواب کا ھمیں شدت سے انتظار ھے۔ 
آپ کا عزیز / پرویز یعقوب مدنی
خادم جمعیت وجماعت
نوٹ: کئیر خبر کا کسی بھی مقالے کے مشمولات سے اتفاق ضروری نہیں –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter