مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے امیر و ناظم جھوٹ ؛من مانی اور دھاندلی سے باز آییں

مولانا محمد نسیم مدنی

6 دسمبر, 2018
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے ذمہ داران!
آپ لوگ کانفرنس کے لئے رواں دواں ہوچکے ہیں آپ حضرات کے  بقول مجلس شوری نے آپ لوگوں کی مدت کار کردگی کے تمدید کی توثیق کردی ہے جبکہ شوری ہی کے افراد جو بہوری کی میٹنگ میں شریک تھے اس بات سے انکار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ساری باتیں چند لوگوں نے بند کمرے میں پاس کرلیا ہے خیر کسی بھی طرح سے  ہوا ہو چونکہ آپ لوگ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہیں آپ مسلک سلف کی نمائندہ تنظیم جمیعت اہل حدیث کے ذمہ دار بنے ہوئے ہیں آپ کا فریضہ ہے کہ جماعت کے تمام اصحاب حل و عقد اور علماء کرام کو اعتماد میں لیجئے وہ بات جسکی وجہ سے تمدید مدت کی ضرورت پڑی لوگوں کے سامنے لائیے اگر افراد جماعت موافقہ دے دیں تو آپ اپنی مدت بڑھالیجئے بصورت دیگر وقت پر انتخاب کروائیے ۔
ایک بات میری سمجھ سے باہر ہے آپ لوگ کہتے ہیں کہ شوری نے پاس کردیا ہے تو موجودہ شوری کا بھی تو وقت ختم ہونے کو ہے اس شوری کا وہی فیصلہ معتبر ہوگا جو متعینہ مدت انتخاب کے اندر ہو اپنے دائرہ اختیار سے باہر کا فیصلہ موجودہ شوری کیسے کرسکتی ہے ، کہاں گیا جمیعت کا الیکشن کمیشن اسے اسکی نوٹس لینا چاہئے ۔
حاصل کلام یہ کہ اقتدار اور کرسی کے لئے اپنے دین وایمان کا سودا نہ کیجئے اور وہ حدیث پاک پیش نظر رکھتے ہوئے(ماذئبان جائعان ارسلا في غنم بأفسد لها من حرص المرء على المال والشرف لدينه. الترمذي ).
وقت پر انتخاب کروائیے اللہ بھی خوش ہوگا لوگوں کے دل آپ لوگوں کے تئیں صاف رہیں گے ان کی دعائیں آپ کے ساتھ رہیں گے اور اگر رعونت میں من مانی کریں گے تو یاد رکھیں ان بطش ربك لشديد.
ناظم جمیعت کہتے ہیں کہ 95% لوگ انکے موقف کی حمایت میں ہیں مجھے ان کا یہ قول بے وزن لگ رہا ہے کیونکہ مشرق ومغرب کے اکثر احباب جماعت انکے فیصلہ سے مطمئن نہیں ہیں ۔
اللہ کے واسطے جماعت کو انتشار کے راستے میں نہ لگائیے عین ممکن ہے کہ اگر آپ لوگوں نے ایسے ہی من مانی اور دھاندلی جاری رکھی تو متوازی جمیعت وجود میں آجائے پھر اسکے ذمہ دار آپ لوگ ہوں گے ۔
آپ کا دینی بھائی/
محمدنسيم محمد یونس المدنی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter