بھارت: یوگی نے فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا رکھ دیا

6 نومبر, 2018

ایودھیا 6 نومبر / کئیر خبر

بھارت کے یوپی چیف منسٹر یوگی ادیتیہ ناتھ نے فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کردیا ہے. ایودھیا میں دیوالی کے تہوار پر منعقد پروگرام آج انہوں نے اعلان کیا. انہوں نے کہا  ایودھیا ہماری ان بان اور شان کی علامت ہے.

یوگی ادیتھناتھ نے کہا کہ ایودھیا سے کوئی نا انصافی نہیں ہوگی. پورے دیش کو معلوم ہے کہ  ایودھیا کیا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ پہلے  ایودھیا کا نام لینے سے لوگ ڈرتے تھے. میں نے گزشتہ ڈیڑھ  برس میں  چھ مرتبہ دورۂ کیا. ہماری حکومت نے سڑکوں اور گھاٹوں  کودرست اور کشادہ کیا ہے .  انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں دشرتھ  کے نام پر ایک نیا میڈیکل کالج تعمیر کیا جا رہا ہے.

خیال رہے فیض آباد کی بنیاد اودھ کے نواب سعادت خان نے رکھی تھی  تھی جب کہ شجاع الدولہ نے فیض اباد کو اودھ کی راجدھانی بنایا تھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter