ہلال پبلک اسکول گھسکی میں سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ بحسن وخوبی جاری

29 اکتوبر, 2018
ہلال پبلک اسکول گھسکی الحراء ایجوکیشنل سوسائٹی نیپال کے تحت چلنے والا ایک تعلیمی ادارہ ہے جس میں اس وقت دسویں کلاس تک تعلیم ہورہی ہے ۔ طلبہ وطالبات کی تعداد قریب 950 ہے
اس سال اسکول کی جانب سے نواں پانچ روزہ تعلیمی مظاہرہ ہورہاہے۔ یہ سالانہ انجمن 27 تا 31 اکتوبر 2018 مطابق 10تا14کارتک 2075 بروز سنیچر تا بدھوار بڑی کامیابی سے جاری وساری ہے۔
سنیچر کو ساڑھے نو بجے صبح اس کا افتتاحی شیشن شروع ہوا جس کی صدارت اسکول کے سابق پرنسپل مولانا خورشید عالم اصلاحی امیر اسلامی سنگھ نیپال نے فرمائی۔ مہمان خصوصی ہری نگرگاوں پالیکا کے پرمکھ جناب عبدالغفار انصاری تھے۔
اسکول کے پرنسپل جاوید انصاری نے تلاوت کے لئے محمد عادل شعبہ حفظ کو بلایا۔ تلاوت کے بعد اس کا اردو اور نیپالی میں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ راشڑیہ گان بھی گایاگیا۔ دعائیہ نظم طالبہ نرگس انصاری نے پیش کیا۔ نیپالی میں سواگت نظم نصرت خاتون اور ان کی سہیلیوں نے پیش کیا۔
نائب پرنسپل جمال انصاری صاحب نے استقبالیہ کلمات میں سارے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایایہ  اسکول گھسکی کے  چند مخلص بھائیوں کی کوششوں سے الحراء ایجوکیشنل سوسائٹی نیپال کی پہل میں سال  2052 میں قائم کیا گیا۔ پہلے سال صرف الف ب اول اور دوم کی تعلیم شروع ہوئی اورصرف  110 طلبہ وطالبات نے داخلہ لیا۔ الحمدللہ آج بیس سال بعد  2075 میں اسی اسکول میں    طلبہ وطالبات کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے لیکن افسوس کی ابھی بھی ہمارے یہاں تعلیمی بیداری کی کمی ہے اس وقت اسکول میں 959 طلبہ وطالبات ہیں پانچ فیصد  بچے اسکول چھوڑ چکے ہیں۔ آخر میں اپیل کیا گارجین اور مہمانان سے کہ اسکول کا ہرممکن تعاون کریں اس کو بارہویں  تک لے جانا ہے جو آپ سب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔اس کے بعد
شائشتہ خاتون نے حاضرین کو اسکول کا ترانہ سنایا۔
بعض مہمانان نے تاثرات اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔
ششیل ٹھاکر دیوان گنج کاریہ پالیکا  سمیتی کے ممبر ، وارڈ نمبر سات کے صدر نصیرخان نے تاثرات رکھے۔
الحراء ایجوکیشنل سوسائٹی نیپال کے سیکریٹری جنرل سراج احمد برکت اللہ فلاحی نے طلبہ وطالبات کو مبارکبادی دی اور ذمہ داران ومہمانان سے اپیل کیا اسکول کی ترقی کے لئے  کوشاں رہیں۔ نیپال۔مسجد کونسل کے صدر محمدحسن حبیب فلاحی نے مبارکباددی اور کہا عزائم بلندرکھیں  اور اپنی منزل آسمان سے آگے تلاش کریں۔
اسلامی سنگھ نیپال صوبہ نمبر ایک کے امیر ذوالفقار علی نے کہا اس مظاہرہ میں چھوٹے چھوٹے بچے جو تقاریر پیش کریں اسے ایک بچہ کی تقریر ہی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنے لئے ایک تذکیر سمجھیں اور معاشرہ کو خرابیوں سے پاک کریں۔ اس کے علاوہ متعدد مہمانان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں
پرمکھ اتیتھی عبدالغفار انصاری نے کہا ہمارے گاوں پالیکا میں چھ اور سات وارڈ نمبر میں یہ اسکول ایک نمبر پر ہے یہ ہم سب  لئے فخر کی بات ہے ۔ بارہویں کلاس کے آغاز کے لئے جو تعاون ہوسکے گا میں ضرور کروں گا۔ میری طرف سے اس موقع سے طلبہ وطالبات کے انعامات کے لئے  25 ہزار روپے بطور انعام  قبول فرمائیں۔ اس وارڈ کو اسکول نے تعلیم میں بہت ترقی دی ہے جس کی گواہی اس مجلس کاہرفرد دے گا۔میں پورے گھسکی باسیوں کو شکریہ کہتا ہوں ۔
صدر مجلس خورشیدعالم اصلاحی نے سارے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ۔ میں طلبہ وطالبات کی پیشانیوں پر ذہانت دیکھ رہاہوں ۔ ان کا مستقبل دیکھ رہاہوں۔ ان کا مستقبل بہت روشن ہے۔
ظہر کی نماز کے بعد باقاعدہ مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو روزانہ جاری ہے اس میں اردو، عربی، انگلش اور نیپالی تقاریر، تلاوت،کوئز، بیت بازی، نظم خوانی، ایکشن ترانہ، تمثیلچہ، کھیل کود مختلف طرح کے مقابلہ جات کا اہتمام ہے۔ انجمن کے  انچارج جناب عمرعلی فلاحی نے بتایاکہ  کوشش کی گئی ہے کہ ہربچہ اور بچی اسٹیج ہر ضرور آئے۔ طلبہ وطالبات بہت شوقین ہیں وقت کی کمی کی وجہ سے بعض بچوں  کو حذف کرنا ہوتاہے۔ ہمارا پروگرام بدھ دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا ۔اسکول کے ناظم مولانا محمد جمیل اثری ندوی نے بتایا کہ آخری شیشن میں مہمان خصوصی سماجک وکاس تتھا شکچھا  منتری صوبہ نمبر ایک  جناب جیون گھیمرے صاحب ہوں گے۔ اس کے علاوہ قرب وجوار کے علم دوست، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، دینی جماعتوں کے ذمہ داران، سرکاری عہدے داران اور معززین کودعوت دی گئی ہے اور امید ہے کہ اختتامی پروگرام میں طلبہ وطالبات کے علاوہ سات آٹھ سو لوگ شریک ہوں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter