ترک تفتیش کاروں کی سعودی قونصل جنرل کے گھر میں 9گھنٹے تلاشی

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ صحافی کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئی تھیں

18 اکتوبر, 2018

سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی، ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکا کو دے دیے ہیں۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ صحافی کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئی تھیں۔

اخبارکےمطابق خاشقجی چند روز پہلے بھی قونصل خانے آئے تھے تاہم انہیں بعد کی تاریخ دی گئی تھی اور جس روز وہ دوپہر سوا ایک بجے قونصل خانے آئے اسی روز قونصل خانے کے ترک اہلکاروں کو دوپہر ساڑھے 12بجے کے بعد یہ کہہ کر چھٹی دے دی گئی تھی کہ قونصلیٹ میں اہم میٹنگ ہے۔

قونصل خانے کا مؤقف تھا کہ صحافی عقبی دروازے سے واپس چلے گئےتھے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے۔

تاہم اخبار کا دعویٰ ہے کہ قونصل خانے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، اخبار کے مطابق تین اہم سعودی افراد پہلے بھی غائب ہو چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter