نیپال، ماؤنٹ گورجا پر طوفان کی زد میں آ کر9 کوہ پیما ہلاک

13 اکتوبر, 2018

کٹھمنڈو ١٣ اکتوبر / کئیر خبر

ملک کے شمال میں واقع  ماؤنٹ گورجا  پر کوہ پیمائی کرنے والے 9 افراد برفانی طوفان کی زد میں آ کرہلاک ہوگئے، ایک کوہ پیما لاپتہ ہے۔

 حکام کے مطابق کوہ پیماؤں کا کیمپ برفانی طوفان کی زد میں آنے سے ہلاکتیں ہوئیں، ہلاک ہونے والے 9افراد میں جنوبی کوریا کے  5کوہ پیما اور ان کے 4 نیپالی گائیڈ بھی شامل ہیں۔ اس چوٹی کی اونچائی میٹر ہے 7193

یپالی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک شدگان کی لاشیں آج صبح ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں کیمپ کے ملبے اور برف میں دھنسی ہوئی ملیں، اس مقام پر ہیلی کاپٹر بھی بھیجا گیا تاہم موسم ناسازگار ہونے کے باعث لاشوں کی منتقلی کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔

 حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار کو اگر موسم سازگار ہوا تو لاشیں منتقل کی جاسکیں گی،

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter