کانگو، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

8 اکتوبر, 2018

وسطی افریقا کے ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے 39 افراد ہلاک اور 80 سے زائد جھلس گئے۔

کانگو کی وزارت صحت کے مطابق کسانٹو شہر میں آئل ٹینکر ٹرک سے ٹکر کے بعد الٹ گیا، مقامی افراد تیل جمع کرنے آئے ہی تھے کہ ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

آگ کی زد میں آکر 39افراد جل کر ہلاک ہوگئے ، جھلسنے والے 80 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

کانگو کے صدر نے اس المناک حادثے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter