ندوة العلماء؛ گستاخ صحابہ سلمان حسینی ندوی سے براءت کا اعلان کرتا ہے : مولانا رابع حسنی ندوی

7 اکتوبر, 2018

لکھنو 7 اکتوبر / کیئر خبر

ناظر دارالعلوم ندوة العلماء لکھنو مولانا حمزہ حسنی کے ذریعے ارسال کردہ پریس ریلیز کے مطابق ناظم دارالعلوم ندوة العلماء مولانا سید رابع حسنی ندوی کا بیان سامنے آیا ہے کہ سلمان حسینی سے ندوہ براءت کا اعلان کرتا ہے – 

مولانا  رابع نے کہا کہ  تمام صحابہ معیار حق ہیں ان کی افضلیت اور ان سے محبّت ہمارا عقیدہ ہے اور یہی ہمارا شعار بھی – انہوں نے کہا کہ جمہور ائمّہ اہل سنّت صحابہ کے مشاجرات پر سکوت کا موقف اپناتے ہیں اس لئے کہ اللہ ان سب سے راضی ہو چکا ہے ان پر کسی قسم کا نقد اور اتہام قابل قبول نہیں ؛مولانا سلمان نے جمہور کی روش چھوڑ کر صحابہ کی عدالت پر انگلی اٹھائی ہے جسے ہم قبول نہیں کر سکتے

ندوہ ان کی فکر اور سوچ سے علاحدگی کا اعلان کرتا ہے

مولانا سید رابع حسنی ندوی کے اس بیان کا استقبال دار العلوم دیوبند ؛ جامعہ سلفیہ بنارس و دیگر سنی اداروں نے کیا ہے     

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter