ایشیا کپ فائنل،بنگلہ دیش کی مضبوط شروعات 25اوور میں 133 رن پر 2 وکٹ

28 ستمبر, 2018

یشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے فائنل کے موقع پر بھارت اور بنگلا دیش کی تیاری مکمل ہے ،جبکہ دونوں ٹیموں کے ہزاروں فینز اسٹیڈیم میں اپنی آاپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہیں۔

لٹن داس اور مہدی نے ١٢٠ رن کی شاندار شراکت سے اننگ کا آغاز کیا اور مہدی جادھو کی ایک ڈھیلی گیند  پر آسان سا کیچ دیکر وکٹ گنوا دیا
لٹن داس سنچری کے قریب ہیں

اس سے قبل ایونٹ کے سپر فور مرحلےمیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھارت نے 7 وکٹ سے جیتا تھا ۔

اس سے قبل بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے باآسانی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ون ڈے فارمیٹ کا فائنل دوسری بار کھیل رہی ہے، جبکہ اس فارمیٹ میں بھارت نے 5 بار ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter