شاباش ہانگ کانگ: بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے ؛ بھارت بمشکل میچ جیت سکا

ڈیبو کرنے والے بھارتی بالر خلیل احمد نے 3 وکٹ لئے

19 ستمبر, 2018

ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو زبردست مقابلے کے بعد 26رنز سے زیر کرلیا ۔ہانگ کانگ اوپنرز اپنی تمام اننگز میں چھائے رہے لیکن بلآخر بھارتی سورمائوں نے فتح سمیٹ لی۔ شیکھر دھون سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے چوتھے اور گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارتی 286رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، ایک وقت تو ایسا لگا کہ ہانگ کانگ میچ میں بھارت کو اپ سیٹ شکست دےگا لیکن آخر میں بھارت کامیاب رہا۔

ہانگ کانگ کی جانب سے اوپنرز نزاکت خان 92، کپتان انشومن راتھ 73رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،بھارتی بولرز کی جانب سےیوزوندر چاہل، خلیل احمد نے 3،3جبکہ کلدیپ یادو نے2 شکار کیے۔

اس سے قبل بھارت نے 7 وکٹ کے نقصان پر ہانگ کانگ کو جیت کے لیے286رنز کا ہدف دیا جبکہ میچ میں ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے شیکھر دھون نے شاندار 127رنز کی اننگز کھیلی، امبتی رائدو بھی 60رنز بنا کر ہاتھ دکھا گئے اور دنیش کارتھک 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ہانگ کانگ بولرز کی جانب سے کنچت شاہ نے 3، احسن خان 2، احسن نواز اور اعزاز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایونٹ ایشیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، میچ کے لیے کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور ہمارے لیےاس بات کی اہمیت ہے کہ ہم جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں ۔

ادھر ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بولنگ لائن مضبوط ہے ، ہم اپنے چہروں پر مسکراہٹ لیے میدان میں اتریں گے ،پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے جس وجہ سے ہم نے ہدف کے تعاقب کا انتخاب کیا۔

میچ میں بھارتی الیون میں کپتان روہت شرما، شیکھر دھون، امبتی رائدو، دنیشن کارتھک، کیدھر جادھوو، ایم ایس دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یوزوندر چہل، کلدیپ یادو شامل ہیں۔

بھارت سے میچ کے لیے ہانگ کانگ ٹیم کپتان انشومن راتھ، نزاکت خان، بابر حیات، کرسٹوفر کارٹر، کنچت شاہ، اعزاز خان، احسن خان، اسکاٹ مکینی، تنویر افضل، احسن نواز اور ندیم احمد پر مشتمل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter