شام : داعش سے جھرپیں ، 21جنگجو ہلاک، ادلب پر حملے کی قیمت پوری دنیا چکائے گی : اردگان

12 ستمبر, 2018

دمشق/ انقرہ (اے ایف پی + این این آئی ) شامی صوبے سویدہ میں داعش کے حملے میں حکومت کے حامی 26 جنگجو ہلاک ہوگئے، ادلب سے 30 ہزار افراد نقل مکانی کرگئے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے باور کرایا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کے لیے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا۔ ایک بیان میں اردگان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اِدلب کے سلسلے میں حرکت میں آئے جو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حملہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت چکائے گی۔ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے تمام ارکان پر لازم ہے کہ وہ ایسے وقت میں اپنی ذمّے داریوں کا ادراک کریں جب کہ اِدلب پر حملہ سروں پر منڈلا رہا ہے۔ بے عملی اور سْستی کے بہت بڑے نتائج ہوں گے۔ایردوآن جنہوں نے گزشتہ ہفتے تہران میں سربراہ ملاقات میں اپنے روسی اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ شرکت کی تھی ، انہوں نے کہا کہ اِدلب میں انسانی المیے کے وقوع کو روکنے کی ذمّے داری روس اور ایران پر عائد ہوتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter