آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا

3 ستمبر, 2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سےآئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی سے ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی۔
یہ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان بھی لائے جائے گی اور 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نو مہینے پر مشتمل اس ٹور کے دوران ٹرافی صرف اُن ہی ممالک میں نہیں جائے گی، جو ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پہلی مرتبہ یہ ٹرافی اُن 11 ممالک میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی، جہاں کرکٹ اتنی نہیں کھیلی جاتی۔ ان ممالک میں نیپال، امریکا اور جرمنی شامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter