انگلینڈ نےاپنا 1000واں ٹیسٹ فتح کے ساتھ یادگار بنادیا؛ انڈیا 31 رنوں سے ہارا

4 اگست, 2018

لندن 4 اگست / کیئر خبر ڈاٹ کام

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری 5ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو 31رنز سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے اپنا 1000واں ٹیسٹ فتح کے ساتھ یادگار بنا تے ہوئے سیریز میں  0-1 کی برتری حاصل کرلی، آل رائونڈر سیم کرین بہتر کارکردگی پر مین آف دی میچ رہے

ایجبسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں آج چوتھے روز بھارتی ٹیم ، انگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 194 رنز کےہدف تعاقب میں 162 رنز پرڈھیر ہوگئی ۔

ٹیم کی جانب سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی 51رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے تاہم انگلش بولرز کی جانب سے بین اسٹوکس 4 ، ایندرسن اور براڈ 2،2 وکٹ جبکہ سیم کرین اور عادل راشد ایک، ایک شکار کرسکے۔

اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں  180رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی جس میں آل رائونڈر سیم کرین 63رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے،بھارتی بولرز کی جانب سے اشانت شرما نے5، ایشون نے 3 اور یادوو نے 2 شکار کیے تھے۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 اگست سے کھیلا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter