کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سےحجاج بیت اللہ کے لئے کیئر ہیلتھ کیمپ کا قیام

ایک ہفتہ تک مسلسل چلنے والے کیمپ میں کٹھمنڈو کے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

30 جولائی, 2018

کاٹھمنڈو 30 جولائی (کیئر خبر): سعودی عرب حج بیت اللہ کے لئے سفر کرنے والے حجاج کرام کے کیئر فاؤنڈیشن نے مفت میں ان کے علاج کے لئے طبی کیمپ کشمیری جامع مسجد میں منعقد کیا ہے.

 پروگرام کی افتتاح کر فاؤنڈیشن کےصدرعبد المبین خان نے بتایا کہ ایک ہفتہ تک حاجیوں اوران کو الوداع کہنے والے ان کے  قریبی رشتہ داروں کا علاج اور صحت کے متعلق مشورہ کے غرض سے کیئر فاؤنڈیشن نے آج کیئر ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیاہے۔

فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل عبد الصبور ندوی نے بتایا کھ حجاج کرام کی خدمت کیلئے ہم نے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی ہیں

کاٹھمندوجیسےمصروف شہرمیں چھوٹی چھوٹی نیکی کوکرپانا ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے لہذا کیئر ایڈونے اپنےرضاکاروں کواس کارخیرمیں منسلک ہونے کی بات کیئر ایڈو کے ترجمان شمشاد عادل نےبتایا۔

اس سال ملک نیپال سے مکہ میں حج بیت اللہ اور مدینہ کی زیارت کے لئے  ساون 16 گتے سے ساون 22 گتے تک کل 1139 حجاج عازمیں سفر ہیں۔

واضح ہوکہ کاٹھمنڈو میں حجاج کرام کی مکمل رہنے کا انتظام نیپالی جامع مسجد اور کشمیری جامع مسجد میں کیا گیا ہے

کیئر طبی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں رکن پارلیمینٹ کلیلہ خان، جمیلہ میاں کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عبد المبین خان، سراج فاروقی، اختر حسین، عبد الصبور، انور شاہ، سلام الدین میاں، حضرت علی خان، ڈاکٹر منظر الحق، شمشاد عادل اور نعیم انصاری وغٰیرہ شخصیتوں نے کی شرکت کی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter