بھارت: الور میں دہشت گرد گاؤ رکشکوں نے اکبر کو مار ڈالا /تحسین پونا والا نے داخل کی سپریم کورٹ میں عرضی، 20 اگست کو سماعت

23 جولائی, 2018

٢٣ جولائی /ایجنسی

راجستھان کے الور میں گئورکشکوں کے ذریعہ 28 سالہ شخص کا پیٹ پیٹ قتل کردینے کے معاملہ میں سپریم کورٹ 20 اگست کو سماعت کرے گا۔ دراصل ماب لنچنگ کا یہ معامہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کورٹ نے اس معاملہ میں داخل عرضی کو پیر کو روز قبول کر لیا ہے۔ یہ عرضی تحسین پونا والا نے داخل کی تھی۔ اس میں انہوں نے راجستھان حکومت اور افسران پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ماب لنچنگ جیسے واقعات پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کو بھی مناسب کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ لیکن کورٹ کے فیصلہ کے باوجود ایسے پرتشدد  واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

کیا ہے معاملہ؟

راجستھان کے الور واقع رام گڑھ علاقہ میں ہفتہ کے روز گایوں کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ نے 28 سالہ اکبر خان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ تاہم اس معاملہ میں موڑ تب آیا جب بی جے پی کے ایم ایل اے گیان آہوجا نے کہا کہ متاثرہ شخص کی موت جائے حادثہ پر نہیں بلکہ پولیس حراست میں پٹائی کے مدنظر ہوئی ہے۔

وہیں دوسری جانب اس معاملہ کو لے کر سرکار کی بدنامی ہونے پر وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے اب سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمین کو پکڑنے کے لئے پولیس مسلسل چھاپے ماری کر رہی ہے۔ نیوز 18 کے مطابق،اس معاملہ میں ایک اور گرفتاری ہوئی ہے۔ اسے لے کر اب تک کل 3 ملزمین گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter